سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر دستیاب
وہاڑی (خبرنگار) مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کے مطابق بازار میں آلو 13 روپے ۔۔۔
، بند گوبھی 28 روپے ، بینگن 78 روپے ، پیاز 42 روپے ، پالک 13 روپے ، پھول گوبھی 33 روپے ، پودینہ 13 روپے ، ٹماٹر 44 روپے ، ٹنڈی 48 روپے ، دھنیا 8 روپے ، شلجم 28 روپے ، کدو 86 روپے ، کھیرا 36 روپے ، گاجر 28 روپے ، لیموں چائنا 68 روپے ، مولی 28 روپے ، مٹر 48 روپے ، میتھے 28 روپے ، میتھی 13 روپے اور مونگرہ 95 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔اسی طرح 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے ، بڑا و چھوٹا گوشت 10 روپے جبکہ چکن 20 روپے فی کلو سرکاری نرخ سے کم قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔