شادی کاجھانسہ دیکر 4سال تک زیادتی ، ملزم گرفتار

شادی کاجھانسہ دیکر 4سال تک زیادتی ، ملزم گرفتار

تفتیش کے دوران کئی ویڈیو ز سامنے آ گئیں ، ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

تلمبہ (نامہ نگار) شادی کاجھانسہ دیکر 4سال تک زیادتی ، ملزم گرفتار،محلہ اسلام کوٹ تلمبہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چک نمبر 19/8-R کا رہائشی ملزم چار برس سے اسے شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرتا رہا۔ ملزم نے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اوردھمکیاں دے کر بلیک میل کرتا رہا۔مدعیہ کا کہنا ہے کہ ملزم وقفے وقفے سے اسے ہراساں کر کے چار لاکھ روپے بھی وصول کر چکا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے حکام سے قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے پر تھانہ تلمبہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں