کوٹ ادو :سیوریج نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی صفائی

 کوٹ ادو :سیوریج نظام کی  بہتری کیلئے ہنگامی صفائی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شہر میں سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی ہدایت پر واسا کے ملازمین ہنگامی صفائی مہم میں مصروف ہیں۔۔۔

ٹیمیں مختلف علاقوں میں متحرک ہو کر بند نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کر رہی ہیں جبکہ مشینری کے ذریعے جمع شدہ گندگی کو نکال کر پانی کے بہاؤ کو بحال کیا جا رہا ہے ۔بارشوں کے پیش نظر بھی پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل ممکن ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اور صفائی میں کوئی غفلت نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں