87فیصد مستحق افراد کو کارڈز دہلیز پر پہنچا دئیے گئے :ملیحہ رشید

 87فیصد مستحق افراد کو کارڈز دہلیز پر پہنچا دئیے گئے :ملیحہ رشید

غیر قانونی کٹوتیوں کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ضلع خانیوال میں نگہبان رمضان کارڈز کی تقسیم جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 87فیصد مستحق افراد کو کارڈز ان کی دہلیز پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر 1لاکھ 37ہزار 161 اہل افراد رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 1لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد کو کارڈ فراہم کیے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کبیروالا میں قائم کارڈ ایکٹیویشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور اہل افراد سے براہ راست کارڈ ایکٹیویشن کے بارے استفسار کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ تمام کارڈز فوری طور پر ایکٹو کیے جائیں اور مستحقین کو مکمل رقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ غیر قانونی کٹوتیوں کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں