سیشن جج مظفرگڑھ جلیل احمد کا دورہ، تعلیمی اور عدالتی امور کا جائزہ

سیشن جج مظفرگڑھ جلیل احمد کا دورہ، تعلیمی اور عدالتی امور کا جائزہ

کمپیوٹر لیب کا افتتاح، عدالتوں کا معائنہ کیا اور عدالت کے باہر پودا لگایا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ جلیل احمد نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کوڑے خان سکول میں نئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ سے تعلیمی معیار، سہولیات اور درپیش مسائل پر بات کی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ تعلیمی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔بعدازاں جج نے جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو کا دورہ کیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ انہوں نے عدالتوں کی انسپکشن کی، زیرسماعت مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے ۔دورے کے اختتام پر جج نے سینئرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل کی عدالت کے باہر پودا لگایا اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرسبز ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ عدالتی عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں