پارکوں اور گرین بیلٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

پارکوں اور گرین بیلٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

نگانہ چوک ترقیاتی کام جلد مکمل، ہیڈ آفس میں صفائی اور تزئین وآرائش یقینی بنانے کی ہدایت،ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن ، افسروں اور نجی کمپنی کے نمائندگان سے ملاقات

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان، سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگانہ چوک کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔سید وسیم حسن نے یہ بات ہارٹی کلچر ایجنسی کے افسران اور نجی کمپنی کے نمائندگان سے ملاقات اور ہیڈ آفس کے دورے کے دوران کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نگانہ چوک کی تعمیر و ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور مستقل دیکھ بھال کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔ایم ڈی نے ہیڈ آفس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ دفتر کا ماحول صاف اور منظم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری سے نہ صرف شہریوں کی زندگی میں آسانی آئے گی بلکہ ادارے کی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی کمپنی کے تعاون سے نگانہ چوک کی ترقیاتی سرگرمیاں مکمل کی جا رہی ہیں اور شہر کی خوبصورتی اور سہولت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ شہریوں کے لیے پارکوں اور گرین بیلٹس کے جدید اور صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ہارٹی کلچر ایجنسی کی اولین ترجیح ہے ۔ایم ڈی نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کا خیال رکھا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں