مظفرگڑھ میں گرانفروشی پر 1983 انسپکشن، 3 گرفتار
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مظفرگڑھ میں گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کر کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کیے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 1,983 انسپکشن کی گئیں۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایک دکان سیل کی گئی جبکہ تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہری مناسب نرخوں پر معیاری اشیاء حاصل کر سکیں۔