عبدالحکیم، امن و امان کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں کی ناکا بندی
عبدالحکیم(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )تھانہ عبدالحکیم پولیس نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف داخلی و خارجی راستوں کی ناکا بندی کر دی ۔
پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔