یوم شہادت حضرت علی ؓپر بجلی کی بلاتعطل فراہمی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرے اور یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔
جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں جلوسوں اور روٹس کے راستے کلیئر کئے گئے جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 200 سے زائد میپکو ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ خدمات انجام دیتی رہیں۔تار اونچی اور کلیئر کرنے کے لئے سٹاف اور مشینری بھی فیلڈ میں موجود رہی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد اور جنرل منیجر آپریشن محمد اکرم سیال کی ہدایت پر چیف انجینئرز اور ڈائریکٹرز/ منیجرز/ایس ایز نے سحر و افطار سمیت مختلف اوقات میں پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کی۔ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں فوری بحالی کے لئے آپریشنل سب ڈویژنوں میں 300 سے زائد ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیار کھڑی کی گئیں۔صارفین کی شکایات کے فوری اندراج اور ازالے کے لئے کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز اور سب ڈویژنل/ڈویژنل/سرکل شکایات مراکز میں سٹاف نے تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں دیں۔