مختلف علاقوں کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری

مختلف علاقوں کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے ترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،

کریش مینٹی نینس پروگرام، گرڈ اسٹیشنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی 12 مارچ 2026ء (جمعرات) کو مختلف فیڈرز سے مخصوص اوقات میں بند رہے گی۔ملتان سرکل کے 11 کے وی فیڈرز اکبر شاہ، نیو گرے شاہ، ماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز 1، ایم ڈی اے ، ڈیہڑ، نیو ائیرپورٹ، عمر فاروق، شاخ مدینہ اور پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ پر بجلی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔اسی طرح 11 کے وی فیڈرز اسماعیل آباد، اللہ شافی، ریلوے روڈ، چاند ماڑی، بوٹے والا، بدھلہ سنت، طاہر آباد، نیو لاڑ، نیو حسین آگاہی، سلطان پورہ، الجیلان اور بستی بلال پر بجلی صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بند رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں