اغوا ء کے مختلف واقعات پانچ افراد کیخلاف مقدمات
ملتان ( کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔۔
سٹی جلالپور پولیس کو طارق نے بتایا کہ میری بہو نگینہ بی بی گھر موجود نہ تھی پتاجوئی کی تو معلوم ہوا کہ ملزمان اصغر ، اسلم اور اعظم اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ ممتاز آباد پولیس کو حمیدہ مائی نے بتایا کہ ملزمان عمران اور کوثر بی بی میری بیٹی صوبیہ کو اغوا کرکے لے گئے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔