ریل بازار میں بیوٹیفکیشن کے کام تیز کرنے کا حکم

 ریل بازار میں بیوٹیفکیشن کے کام تیز کرنے کا حکم

ریل بازار کی ٹف ٹائلز کو اکھاڑ کر اقبال روڈ پر لگائی جائیں :ڈی سی

وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے زیر تعمیر ملٹی پرپز سپورٹس گراؤنڈ 63ڈبلیو بی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں گراؤنڈ کے تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں کام کی موجودہ صورتحال، معیار اور رفتار پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور احکامات دیے کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ وقت میں منصوبہ مکمل ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہیں، اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 3 کروڑ روپے کی لاگت سے اس سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر جاری ہے ۔ اس گراؤنڈ سے نوجوانوں کو جدید کھیل کی سہولیات میسر آئیں گی، جو شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی۔اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے ریل بازار اور غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ریل بازار میں بیوٹیفکیشن کے کام اور غلہ منڈی میں انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک سٹوریج کے کام کو تیز کرنے کے احکامات دیے ۔ ریل بازار کی ٹف ٹائلز کو اکھاڑ کر اقبال روڈ پر لگانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں