مظفرگڑھ نے نمبر ون ضلع ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

 مظفرگڑھ نے نمبر ون ضلع ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

ریونیو معاملات کی بروقت تکمیل، شفافیت کو بھرپور انداز میں یقینی بنایا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع مظفرگڑھ نے پہلی مرتبہ پورے پنجاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا نمبر ون ریونیو ضلع ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی موثر قیادت اور بہترین حکمت عملی کے باعث ضلع نے تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی اور ریونیو ٹیم کی انتھک محنت سے ریونیو کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ضلع بھر میں ریونیو معاملات کی بروقت تکمیل، شفافیت اور عوامی سہولت کے اقدامات کو بھرپور انداز میں یقینی بنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کامیابی پر ریونیو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ٹیم ورک اور عوامی خدمت کا نتیجہ قرار دے دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں بھی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے اس کامیابی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسیوں اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی قیادت کا ثمر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ضلع مظفرگڑھ کو ہر شعبہ میں نمایاں مقام دلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں