حکومتی اقدامات سے مہنگائی ، افراتفری بڑھی ،تیمورمہے

حکومتی اقدامات سے مہنگائی ، افراتفری بڑھی ،تیمورمہے

بچت کیلئے حکومت اخراجات ، پروٹوکول کے استعمال میں کمی لائے ، بیان

ملتان (لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148 میں ملک انصر عباس دھرالہ سے ان کے والد اور ملک منظور احمد بوہنہ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 148 ان کا گھر ہے اور اہلِ حلقہ ان کی فیملی کی طرح ہیں، وہ ان کے ہر دکھ اور تکلیف میں ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا ادراک کرنا اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ان کی اولین ترجیح ہے۔

ملک کے موجودہ حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، یوٹیلیٹی بلز میں ناجائز ٹیکسز اور تعلیمی اداروں کی بندش کسی صورت مثبت حل نہیں۔ ان اقدامات سے ملک میں افراتفری بڑھے گی اور غریب طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ اپنے اخراجات کم کرے اور پروٹوکول میں شامل متعدد گاڑیوں کے استعمال میں کمی لائے تاکہ پٹرول کی بچت ممکن ہو سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو مہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں