سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی بھونگ شریف میں آمد

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی بھونگ شریف میں آمد

سردار رئیس وزیراحمد کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت‘ دعائے مغفرت

صادق آباد (سٹی رپورٹر) بھونگ شریف میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمد ہوئی، جہاں انہوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار رئیس محبوب احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے ان کے بڑے بھائی سردار الحاج رئیس وزیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی، جبکہ سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر علاقے کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں اور تعزیتی ملاقات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں