جنوبی پنجاب :13ہزار عازمین حج کی روانگی کا شیڈول تیار

جنوبی پنجاب :13ہزار عازمین  حج کی روانگی کا شیڈول تیار

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب کے تیرہ اضلاع سے تیرہ ہزار عازمین حج 18اپریل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

آٹھ اپریل کو عازمین کی ویکسی نیشن کے ساتھ ہی ٹکٹس اور پاسپورٹس فراہم کئے جائیں گے ، جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ پہلی حج پرواز کی روانگی کے موقع پر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ تاہم عالمی جنگ کی موجودہ صورتحال کے باعث پروازوں کے شیڈول پر اثر پڑنے کا امکان ہے ، جس کے پیش نظر پلان بی بھی تیار کیا گیا ہے ۔ریحان کھوکھر نے مزید کہا کہ رواں سال فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود عازمین حج کو معاہدے کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں