ملتان میں بیس بال ایمپائرز اور کوچز کیلئے کورس کا آغاز

ملتان میں بیس بال ایمپائرز اور کوچز کیلئے کورس کا آغاز

پاکستان بھر سے شرکاء، خواتین بھی شامل، قواعد و تکنیک کی تربیت

ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام ایمپائرز، سکوررز اور کوچز کے لئے کورس ای لائبریری ملتان میں شروع ہوگیا۔ اس کورس میں پاکستان بھر سے بیس بال کے کوچز، ایمپائرز اور سکوررز کی بڑی تعداد شریک ہے ، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔افتتاحی روز ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان مہمان خصوصی تھے ، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیس بال دیگر ممالک کی طرح مقبول ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔ ایسے کورسز کھیل سے وابستہ افراد کے لئے مددگار ثابت ہوں گے ۔سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن طاہر محمود راجہ نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی کامیابی کے لئے قواعد و ضوابط کی مکمل آگاہی بہت ضروری ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ کورسز منعقد کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی محمد جمیل کامران نے کہا کہ بیس بال پاکستان کا مقبول کھیل ہے اور وقت کے ساتھ نئی جدت اور قوانین بھی آتے ہیں، جن سے شرکاء کو آگاہ کرنا اہم ہے ۔انٹرنیشنل بیس بال ایمپائرز محمد جمیل کامران، ظفر حسین وڑائچ اور انٹرنیشنل سکوررز فداحسین، ساجد کاشف شیرازی اور ظفر شیروانی نے کورس میں شامل شرکاء کو بیس بال کے قوانین کے حوالے سے لیکچر دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں