خفیہ نکاح کے بعد طلاق کا خوف ،خاتون نے خود کشی کرلی
سلمیٰ بی بی نے تیزاب پی لیا،فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی سجاد عرف سجو شاہ طلاق دلوانا چاہتا تھا ،وہی موت کا ذمہ دار،نزاعی بیان
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)خفیہ نکاح کے بعد طلاق کے خوف میں سلمی بی بی نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی گئی اور پولیس نے 174 کی کارروائی مکمل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر عرفان سکھیرا نے بتایا کہ امیرپور کی رہائشی سلمی بی بی نے قیصر شاہ سے چھپ کر نکاح کیا۔ قیصر شاہ کی دوسری بیوی کو یہ معلوم ہوا تو اس نے ہنگامہ کیا اور طلاق دینے پر اصرار کیا۔ سلمٰی بی بی خوفزدہ ہو گئی اور تیزاب پی لیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔متوفیہ نے اپنے نزاعی بیان میں کہا کہ سجاد عرف سجو شاہ مجھے شوہر سے طلاق دلوانا چاہتا تھا اور اسی خوف کی وجہ سے تیزاب پیا،میری موت کا ذمہ دار سجاد عرف سجو شاہ ہے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور کوئی درخواست یا مدعی سامنے نہیں آیا۔