منشیات فروش گرفتار 10 کلو سے چرس برآمد

منشیات فروش گرفتار  10 کلو سے چرس برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پل ڈھکو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مختیار احمد عرف مکھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 11 پیکٹس میں چھپائی گئی چرس برآمد کی۔

برآمد شدہ چرس کا وزن 10 کلو 680 گرام بتایا گیا ہے ۔واقعہ کے بعد تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او عرفان سکھیرا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں