ٹی ایچ کیو میلسی میں بچی کی وفات پر وضاحتی بیان

ٹی ایچ کیو میلسی میں بچی کی  وفات پر وضاحتی بیان

میلسی (نامہ نگار) جلہ جیم کے رہائشی مرزا محمد حامد سلیم اور ان کے والد ماسٹر مرزا محمد سلیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 اپریل کو اپنی اہلیہ کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لایا لیکن ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور بروقت علاج نہ ہونے کے سبب 3 اپریل کو بچی ماں کے پیٹ میں ہی انتقال کر گئی۔مرزا محمد حامد سلیم نے کہا کہ واقعے کے بعد انہوں نے مرزا سلیم قادری اور میڈیا ہیلتھ کوآرڈینیٹر واجد شاہ کی مدد حاصل کی اور سی ای او ہیلتھ وہاڑی سے رابطہ کر کے انکوائری کمیٹی بنوائی۔ انہوں نے بتایا کہ صلح کی پیشکش کی گئی لیکن وہ اس سے انکار کر چکے ہیں۔متاثرہ خاندان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے منفی پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں