پاکستان عالمی امن میں مثبت کردار جاری رکھے گا،خالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے بڑی پیش رفت ہے ۔ پروفیسر رانا خالد محمود نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن، مذاکرات اور سفارتی حل کو ترجیح دیتا رہا ہے اور عالمی امن میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔