دڑو:پانی چوری الزام پر6بااثر افراد سمیت 12کیخلاف مقدمہ

دڑو:پانی چوری الزام پر6بااثر افراد سمیت 12کیخلاف مقدمہ

دڑو (نامہ نگار)دڑو کے نواحی شہر بنوں کے جنگلات کی سینکڑوں ایکڑ نایاب سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور انہیں آباد کرنے کیلئے دریائے سندھ کے۔۔۔

 ایم ایس بند کو غیر قانونی طور پر کٹ لگاکر پائپوں کے ذریعے پانی لے جانے والے 6 بااثر افراد سمیت 12 لوگوں کے خلاف تھانہ بنوں پر پانی چوری اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود فاریسٹ رینج کے مختلف جنگلات کی ہزاروں ایکڑ نایاب اراضی پر حکومتی سرپرستی میں بااثر افراد نے کئی سال سے قبضہ کر رکھا ہے اور ان پر کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں اگائی ہوئی ہیں جبکہ فش فارمز بھی قائم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں