حالیہ جنگ بندی عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت،ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو عالمی امن کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ کاوشوں نے ممکنہ تیسرے عالمی جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان نے متوازن، فعال اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے بحران کو ٹالا اور خطے میں امن قائم رکھا۔