واجبات کی عدم ادائیگی ‘ پولیس دفاتر کے نیٹ کی بند ش و بحالی

 واجبات کی عدم ادائیگی ‘ پولیس دفاتر کے نیٹ کی بند ش و بحالی

واجبات کی عدم ادائیگی ‘ پولیس دفاتر کے نیٹ کی بند ش و بحالی خدمت مراکز پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، سہولیات معطل رہیں

کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلع کوٹ ادو کے تمام تھانوں، ڈی پی او آفس، ڈی ایس پی دفاتر اور خدمت مراکز کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن عارضی طور پر منقطع کر دیئے گئے جس کے باعث پولیس ڈیپارٹمنٹ کے روزمرہ سرکاری امور شدید متاثر ہوئے اور سرکاری ویب سائٹس تک رسائی بھی بند ہو گئی۔ انٹرنیٹ بندش کے دوران خدمت مراکز پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں لرنرز ڈرائیونگ لائسنس، شناختی تصدیق اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت متعدد آن لائن سہولیات معطل رہیں اور سائلین کو طویل انتظار کے بعد مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ بعد ازاں شام کے وقت انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال کر دی جس کے بعد سرکاری امور بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں