مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے :عثمان طاہر
مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے :عثمان طاہر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی زیر صدارت پرائس فکسیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر بھٹی نے مختلف اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں مارکیٹ کے موجودہ حالات، رسد و طلب اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔