لاہور موڑ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں

 لاہور موڑ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں

لاہور موڑ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں دکانیں کھلی پیرا فورس ناکام کارروائی نہ ہونے پر شہریوں کا اظہار تشویش

 خا نیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) خانیوال کے علاقے لاہور موڑ پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جہاں متعدد دکاندار حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس صورتحال پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ متعلقہ پیرا فورس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی دکان کو سیل نہیں کیا جا سکا جس کے باعث پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے فوری اور مؤثر کارروائی ضروری ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں تاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں