غیر قانونی میڈیکل پریکٹس ‘ 24کیس ڈرگ کورٹ ارسال
غیر قانونی میڈیکل پریکٹس ‘ 24کیس ڈرگ کورٹ ارسال 13افراد کو وارننگ جاری ، 4کیسز کو کارروائی کیلئے موخر کردیا گیا
خا نیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اتائیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ۔ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کیخلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اور ڈرگ انسپکٹرز نے بھی شرکت کی ۔ مجموعی طور پر 41کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 24کیسز ڈرگ کورٹ ملتان بھجوا دیئے گئے جبکہ 13افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔ مزید 4 کیسز کو کارروائی کیلئے موخر کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اتائیت کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی ۔