مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ، شہری پریشان

 مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ، شہری پریشان

مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ، شہری پریشانلاہور موڑ اسلام پارک سمیت کئی علاقوں میں سیوریج نظام ناکام ہوچکا

 خا نیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) خانیوال کے مختلف علاقے لاہور موڑ، ہیبت کوٹ، اسلام پارک اور فضل کالونی سمیت متعدد علاقے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں جس کے باعث گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر جانے پر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق واسا کی ناقص کارکردگی کے باعث سیوریج کا پانی کئی روز سے کھڑا ہے جس سے نہ صرف آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں بلکہ تعفن اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ نماز کے لیے مساجد تک رسائی بھی دشوار ہو چکی ہے اور عبادات کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شکایات کے باوجود متعلقہ ادارہ کوئی مؤثر کارروائی نہیں کر رہا۔ شہریوں نے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور سیوریج نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں