جہانیاں رحیم شاہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل شہری پریشان

 جہانیاں رحیم شاہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل شہری پریشان

جہانیاں رحیم شاہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل شہری پریشان

 جہانیاں ( نامہ نگار ) رحیم شاہ روڈ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور ظفر اللہ چوک سے دس موڑ تک کا تقریباً بیس کلومیٹر کا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس سے سفر شہریوں کیلئے انتہائی اذیت ناک ہو گیا ہے ۔ اس روڈ پر وہنی والا، دس موڑ، کرم شاہ چوک سمیت بیسیوں چکوک قائم ہیں جہاں کے ہزاروں لوگ روزانہ جہانیاں شہر آمد و رفت کرتے ہیں لیکن سڑک کی خستہ حالی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی مکینوں اور دکانداروں کے مطابق گرد و غبار کے باعث سانس اور گلے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ سابق صدر بار محمد لطیف خان خٹک، چوہدری شفیق خاور، چوہدری ثنا اللہ جٹ اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں