بارش شروع ہوتے ہی واسا ہائی الرٹ، نکاسی آب آپریشن تیز
بارش شروع ہوتے ہی واسا ہائی الرٹ، نکاسی آب آپریشن تیزسیوریج وڈسپوزل سٹیشن ڈاویژنوں کے افسر اورفیلڈ سٹاف ہنگامی بنیادوں پر طلب
ملتان (وقائع نگار خصوصی) شہر میں گزشتہ روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق واسا ملتان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور نکاسی آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارش کے آغاز کے ساتھ ہی تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسروں اور فیلڈ سٹاف کو طلب کر کے مختلف علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل تیز کر دیا گیا۔ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر واسا ذیشان شوکت گوندل نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی تاکہ شاہراہوں، اہم چوراہوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے نکاسی آب کے جاری آپریشن، مشینری کی کارکردگی اور فیلڈ میں موجود عملے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 3.2 ملی میٹر بارش خان ویلیج ڈسپوزل اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل استعمال کر کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایا جائے جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر عملہ الرٹ رہے اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔