مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں چوری، فراڈ اور تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے جن کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل کالونی کے رہائشی مدثر شریف کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان ریلوے اسٹیشن کے قریب مسجد کے باہر سے اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ، متاثرہ نماز کی ادائیگی میں مصروف تھا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے سابق امیر تحصیل کوٹ ادو مولانا محمد شفیق اظہر کی مدعیت میں درج درخواست کے مطابق نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم پر ڈیبٹ کارڈ تبدیل کر کے مختلف بینکوں سے 50 ہزار روپے نکال لیے ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں رفیق کالونی سنانواں میں محمد سلیم کو سابقہ رنجش پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں