بورے قتل کیس 2:مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

 بورے قتل کیس 2:مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزا

بورے قتل کیس 2:مجرموں کو عمر قید، جرمانے کی سزافخر اور بشیر نے تھانہ فتح شاہ کے علاقے میں سرفراز کو قتل کیا تھا

بورے والا ،گگومنڈی( نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر،نامہ نگار) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد محسن کموکا نے قتل کے مقدمہ میں دو افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔ دونوں مجرم فخر اور بشیر 26اگست 2024 کو تھانہ فتح شاہ کے علاقے میں ہونے والے سرفراز نامی شخص کے قتل میں ملوث تھے ۔ عدالت نے شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں مجرموں پر 8،8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں افراد کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد مقدمہ کا قانونی عمل مکمل ہو گیا جبکہ پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں