امیگریشن کلیئرنس ،ڈی پورٹ اور بلیک لسٹ مسافر گرفتار
امیگریشن کلیئرنس ،ڈی پورٹ اور بلیک لسٹ مسافر گرفتارمحمد صادق ، آسیہ بی بی اورزین عباس ایف آئی اے سرکل آفس منتقل، کارروائی جاری
ملتان ( کرائم رپورٹر ) ایف آئی اے نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی پورٹ ہونے والی خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک بلیک لسٹ مسافر کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز ابو ظہبی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے محمد صادق اور آسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کے بارے میں معلوم ہوا کہ دونوں افراد ڈی پورٹ ہوئے جن کو ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔دریں اثنائایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والا بلیک لسٹ مسافر کو بھی حراست میں لے لیا۔نجی ایئر لائن کی فلائٹ شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت زین عباس سے ہوئی جو لیہ کا رہائشی تھا ،گرفتار شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد ایف آئی اے مزید کارروائی شروع کردی ۔