خونخوار کتے کے کاٹنے سے چھ سالہ بچہ زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 225 ای بی میں چھ سالہ محمد طیب کو آوارہ اور خونخوار کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔۔۔
، مکینوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی کارروائیاں صرف وقتی طور پر کی جاتی ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے مستقل خاتمے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔