جہانیاں،آوارہ کتوں کے حملے ، بچی سمیت تین افراد زخمی

جہانیاں،آوارہ کتوں کے  حملے ، بچی سمیت تین افراد زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں نواحی علاقوں میں آوارہ اور پالتو کتوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ایک کمسن بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف مقامات پر آوارہ کتوں نے متعدد افراد کو کاٹ لیا۔ چک نمبر 107 دس آر میں ایک کمسن بچی، چک نمبر 108 دس آر میں محمد حنیف اور چک نمبر 139 دس آر میں ایک نوجوان کتوں کے حملے کا نشانہ بنے ۔زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ شہری مزید ایسے ناخوشگوار واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔ہوئے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہری مزید ناخوشگوار واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں