مظفرگڑھ میں ریونیو عملے کی ڈیجیٹل ٹریننگ مکمل
ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر بریفنگ دی گئی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات، مظفرگڑھ میں ریونیو عملہ جدید ٹریننگ سے لیس۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی نگرانی میں پٹواریوں کی اہم ٹریننگ ریونیو نظام ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن، پٹواریوں اور افسروں کی بڑے پیمانے پر ٹریننگ مکمل۔پنجاب حکومت کے جدید ڈیجیٹل اقدامات کے تحت مظفرگڑھ میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ پروجیکٹ پر بڑے پیمانے پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پٹواریوں اور ریونیو افسروں نے بھرپور شرکت کی۔ٹریننگ سیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ضیاء اللہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جہاں شرکاء کو ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا۔ ساتھ ہی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جیسے نئے اور اہم منصوبے پر بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ریونیو نظام کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ شہریوں کو تیز اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ ٹریننگ کے ذریعے افسروں اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مزید تقویت ملے گی جبکہ ٹریننگ میں صدر بار سعید اللہ گسورا سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔