واپڈا ٹاؤن مکینوں کا قبضہ مافیا خلاف احتجاجی مظاہرہ

واپڈا ٹاؤن مکینوں کا قبضہ مافیا خلاف احتجاجی مظاہرہ

کچہری چوک بند، پولیس مظاہرین کو سی پی او آفس لے گئی،انصاف کی یقین دہانی

ملتان (کرائم رپورٹر)واپڈا ٹاؤن فیز ون کے مکینوں نے مبینہ قبضہ گروپ کے خلاف کچہری چوک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کے لئے سی پی او آفس لے گئی۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن فیز ون کے رہائشی فدا حسین نے اہلخانہ اور دیگر مکینوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے قبضہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی اور حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔فدا حسین نے الزام عائد کیا کہ ان کی 45 مرلہ کمرشل اراضی اور دو کوٹھیاں، جن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے ، واپڈا ٹاؤن فیز ون میں واقع ہیں جن پر قبضہ گروپ نے مبینہ جعلسازی کے ذریعے قبضہ کر لیا ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے متعدد بار رجوع کیا گیا مگر تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ قبضہ واگزار کرا کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔پولیس نے مظاہرین کو مذاکرات کے لئے سی پی او آفس منتقل کر دیا جہاں حکام نے معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں