ایمرسن میں ریسرچ و ٹیچنگ لیب قائم کر نیکا فیصلہ
یونیورسٹی میں رواں برس ریکارڈ داخلے ، نئے اہداف کی تکمیل کیلئے حکمت عملی تیار، سات سو طالبات کیلئے ہاسٹل،نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ورکنگ شروعانڈسٹریل ایڈوائزری بورڈ سے مشاورت،منصوبوں کی تکمیل سے جامعہ کا نقشہ بدل جائے گا، وائس چانسلر ڈاکٹر احسان خالق قریشی کی روزنامہ دنیا سے گفتگو
ملتان ( نعمان خان بابر سے )ایمرسن یونیورسٹی میں ریسرچ اور ٹیچنگ لیبز کا قیام ترجیح ،معیاری تعلیم سے ریکارڈ داخلے کئے اور داخلوں کا نیا ہدف پورا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار ، نئے کلاس رومز کی تعمیر ، سات سو طالبات کیلئے ہاسٹل ، مین دفاتر اور سٹاف کے حوالے سے بھی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ورکنگ شروع کر دی تاہم ڈگری کے دوران ہی تکنیکی تعلیم کے لئے ان لائن سمیت مختلف شارٹ کورسز کرائیں گے جس کے لئے انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈ سے وقتاََ فوقتاََ مشاورت جاری ۔ جس سے ادارے کی رینکنگ کو بہتر کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق ملتان کی گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے تا ہم موجودہ صورتحال میں ادارے کی انتظامیہ نے طلباء کو اعلی تعلیم اور اعلی معیار دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ انسان بنانے کے لئے کاوشیں تیز کر دی ہیں جس کی وجہ سے ڈگری کے دوران ہی طلباء کو مختلف شارٹ کورسز بھی کرا رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں وقتاََ فوقتاََ ایڈوائزری بورڈ سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی میں فنڈز کی کمی نہیں اور اسی لئے ریسرچ کے لئے نئی لیبز بنا رہے ہیں جبکہ ٹیچنگ لیبز کی تعمیر بھی ترجیح ہے جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہوگا پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی میں سات سو طالبات کے لئے نیا فی میل ہاسٹل اور مین آفس کی تعمیر کے لئے ورکنگ شروع کر دی ہے جن کی تعمیر مکمل ہوتے ہی یونیورسٹی کا نقشہ بدل جائے گا جبکہ یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا ہدف پورا کرنے کے لئے داخلہ مہم تیز کر دی ہے جس سے یونیورسٹی میں ریکارڈ داخلے ہوں گے۔