پاکستان کی معیشت عالمی سطح پر دوبارہ اعتماد حاصل کر رہی ہے : خواجہ محمد حسین
ملتان (لیڈی رپورٹر) سابق صدر ایوانِ تجارت و صنعت ملتان اور چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کی معیشت ایک بار پھر عالمی سطح پر اعتماد حاصل کر رہی ہے اور حالیہ بین الاقوامی مالیاتی کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپریل 2026 میں چار سال بعد پاکستان کی انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹس میں واپسی ایک خوش آئند پیش رفت ہے ، جہاں پاکستان کے یورو بانڈ کو غیر معمولی پذیرائی ملی اور 500 ملین ڈالر کے مقابلے میں 750 ملین ڈالر تک اوور سبسکرائب ہونا عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔