فکر گیلانی سیمینار، سید سلمان گیلانی کو خراج عقیدت
ملتان (کرائم رپورٹر) پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں انٹرنیشنل فکر گیلانی سیمینار منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، نعت خواں حضرات، شعراء، وکلاء اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم عمومی قاری محمد حنیف جالندھری، خطیب بادشاہی مسجد لاہور و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر شخصیات نے سید سلمان گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ شاعر اسلام سید سلمان گیلانی ایک مثالی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی محبت، اخلاق اور زندہ دلی کے ساتھ گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کردار اور خدمات کو مختصر وقت میں سمیٹنا ممکن نہیں۔مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید کفیل شاہ بخاری، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پنجاب مولانا زبیر احمد صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔