ڈی ایچ اے پولیس کی کارروائی، شدا گینگ کا سرغنہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ \"شہزاد عرف شدا گینگ\" کے سرغنہ شہزاد عرف شدا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں جیولری سیٹ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور نقدی شامل ہے ۔کارروائی کے دوران 7 مقدمات بھی ٹریس کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔