لیگی رہنما کی زیر قیادت ریلی،پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی
ملتان (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر و سماجی رہنما شیخ محمد یونس کی جانب سے پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، خطے میں امن کے قیام اور ایران و امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حق میں بلال چوک، پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں شہریوں، تاجروں، سماجی شخصیات اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بلند کیے۔ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد یونس نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کی پالیسی کا حامی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کے دوران بھی پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے جنگ بندی اور امن کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قیادت نے قومی سلامتی، سفارتی وقار اور ملکی استحکام کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔