بنیان مرصوص میں کامیابی تاریخ کا روشن باب :مذہبی رہنما

بنیان مرصوص میں کامیابی تاریخ کا روشن باب :مذہبی رہنما

افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں :ہدایت اللہ رحمانی ،بشارت عباس ودیگر

ملتان (کرائم رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے جس طرح بنیان مرصوص میں کامیابی حاصل کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ خانیوال روڈ میں منعقدہ \"تشکر و جشن معرکہ حق فتح بنیان مرصوص\" سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان شیعہ علماء کونسل کے ترجمان علامہ بشارت عباس قریشی اور ترجمان منہاج القرآن راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو باہمی اتحاد و اتفاق سے بنیان مرصوص کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے افواج پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔رہنما جمعیت علمائے اسلام پاکستان الحاج محمد زاہد مقصود قریشی اور ماہر تعلیم میاں محمد وقاص فرید قریشی نے کہا کہ جب بھی دشمن نے ملک کے خلاف سازش کی، افواج پاکستان نے اس کے دانت کھٹے کیے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے دوران سید عاصم منیر اور وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں افواج پاکستان اور پوری قوم ایک صفحے پر تھے ، جس کے باعث کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔سیمینار میں مولانا عبدالرحمن شجاع آبادی، قاری محمد عبداللہ، قاری اعجاز واحدی، شیخ عمر فاروق، میاں اسید وقاص فرید سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں