چیمبر آف سمال ٹریڈرز انتخابات، تاجر سیاست میں نئی روح قرار

چیمبر آف سمال ٹریڈرز انتخابات، تاجر سیاست میں نئی روح قرار

آزادانہ انتخابات نے جمہوری عمل مضبوط بنایا ہے : تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق

ملتان (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے انتخابات نے تاجر سیاست میں نئی روح پھونک دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب عہدیداران تاجر برادری کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد نے جمہوری عمل پر اعتماد مزید مضبوط کیا ہے ۔ بعض تاجر رہنماؤں کے ووٹر لسٹ پر اعتراضات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاجر مفاد میں بہتر ہے کہ غیر ضروری تنازعات سے گریز کیا جائے۔

خواجہ محمد شفیق نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں گروپ چیمبر کا حصہ ہیں اور آئندہ بھی ایک پلیٹ فارم سے خدمت جاری رکھیں گے ۔فرینڈز گروپ کے صدر ظفر اقبال صدیقی اور جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری کی کامیابی پر تاجروں نے ریلی نکالی، پھول نچھاور کیے اور جشن منایا۔شیخ طاہر امجد نے کہا کہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ ظفر اقبال صدیقی اور عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں