ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک فیس زیاد ہ وصول کرنے کی شکایت

 ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک فیس زیاد ہ وصول کرنے کی شکایت

اسلام آباد میں فیس 30،لاہور میں 200 روپے وصول کی جارہی ،درخواست

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر اور سینئر قانون دان سید ریاض الحسن گیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو شکایت دائرکی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سائلین اور وکلاء کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا اقدام غیر آئینی اور انصاف تک رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتوں میں درخواست دائر کرنے کیلئے ہر سائل سے 200 روپے وصول کئے جا رہے ہیں، جن میں سے 60 روپے بار ایسوسی ایشن اور 20 روپے عدالتی عملے کیلئے مختص ہیں،اضافی رقم وصول کرنا رشوت ستانی کا نیا ذریعہ بن چکا ہے۔

شکایت میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بائیو میٹرک اور ای حلف نامہ فیس صرف 30 روپے ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں 200 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق بائیو میٹرک شرط سے غریب، ناخواندہ، معذور اور دور دراز علاقوں کے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا بائیو میٹرک نوٹیفکیشن اور ایس او پیز فوری طور پر کالعدم قرار دئیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں