ریسکیو آپریشن:442افراد کو ایمرجنسی امداد فراہم
ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 ضلع ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 442 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 437 افراد کو ریسکیو کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ان ایمرجنسیز میں 416 ملتان شہر، 15 شجاع آباد جبکہ 11 جلالپور پیر والا میں رپورٹ ہوئیں۔ ٹریفک حادثات کی مجموعی تعداد 90 رہی جن میں 81 ملتان، 3 شجاع آباد اور 6 جلالپور پیر والا میں پیش آئے ۔میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 273 رہی جن میں 265 ملتان، 6 شجاع آباد اور 2 جلالپور پیر والا میں اٹینڈ کی گئیں۔اس کے علاوہ 7 فائر ایمرجنسیز، 8 کرائم انسیڈنٹس اور 10 فال انسیڈنٹس بھی رپورٹ ہوئے ۔