ملتان کے مختلف علاقوں میں آج بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق آج مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
11 کے وی جہانگیر آباد، پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم، شاخ مدینہ، پی جی 1، 2، 3، 4، ڈیہڑ، ویمن یونیورسٹی، ماڈل ٹاؤن، متی تل، نیو چاون، نیو محمود کوٹ، صابرہ، پی ٹی وی، قصبہ مڑل، سب جیل اور ٹیوب ویل فیڈرز سے صبح 6 بجے سے 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ 11 کے وی عیدگاہ، بوٹے والا، گلزار پور، اولڈ لاڑ، بہاولپور روڈ اور پیر اسماعیل فیڈرز سے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔11 کے وی لابر، طاہر آباد، شیر شاہ، جگو والا، محمد پور اور راواں فیڈرز سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔