ہائیڈرو یونین کے انتخابات، کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کا اعلان
مونڈکا (نامہ نگار ) واپڈا ہائیڈرو یونین شاہجمال کے نئے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں نے انتخابی مہم کے دوران کارکنان کے حقوق کے تحفظ اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
انتخابی گروپ حافظ جاوید کے امیدوار برائے چیئرمین رانا محمد شفیق، وائس چیئرمین ضیاء الرحمن، جنرل سیکرٹری حسنین اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری عامر خان سہرانی نے شاہجمال کی معروف کاروباری شخصیت رانا محمد زاہد حمید کے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے کی صورت میں سب ڈویژن شاہجمال کے تمام کارکنان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔