عید الاضحیٰ اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی کل عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
تحصیل بھر میں 140 سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں جنوبی عیدگاہ، شمالی عیدگاہ، میونسپل اسٹیڈیم، مدارس اور امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں علماء کرام سنت ابراہیمی کی فضیلت، ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں گے ۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔