نکاسی آب ، واسا کے بل موصول ہونے پر شہری پریشان
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) شہریوں کو ستھرا پنجاب مہم کے بعد نکاسی آب اور واسا کے بل موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ش
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) شہریوں کو ستھرا پنجاب مہم کے بعد نکاسی آب اور واسا کے بل موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔ کوٹ ادو اور گردونواح میں واسا کی جانب سے نکاسی آب کے بل بھیجے جا رہے ہیں حالانکہ شہر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا مؤثر نظام موجود نہیں۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گلی محلوں میں سیوریج کا نظام خراب ہے ۔ ایک مسجد کو بھی بل موصول ہونے پر شہری حیران رہ گئے ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔پھر ہی کسی قسم کے بل یا ٹیکس وصول کیے جائیں۔